امریکا سے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 6 مئ 2023
پورا ایونٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے کا امکان ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

پورا ایونٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے کا امکان ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور: امریکا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کیریبئین جزائر میں وینیوز کا معائنہ بھی شروع کردیا مگر امریکا میں ابھی تک کوئی سرگرمی نظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں سب کچھ نیا ہوگا

انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے میسر وقت میں تیاریاں مکمل کرنا ممکن نظر نہیں آرہا، اس صورتحال میں آئی سی سی پورے ایونٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز کو دینے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔