کویت؛ بھارتی شہری نے بیوی کو ذبح کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 مئ 2023
پولیس فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی:فوٹو:فائل

پولیس فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی:فوٹو:فائل

کویت سٹی: کویت میں بھارتی شہری نے بیوی کو ذبح کرکے خود کشی کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے السالمیہ میں بھارتی شہری نے بیوی کو چھری سے ذبح کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔کویتی وزارت داخلہ کو شہریوں نے ایک شخص کے عمارت سے چھلانگ لگانے کی اطلاع دی تھی۔ خود کشی کرنے والا شخص پیرا میڈک تھا اور اس کی بیوی نرس تھی۔

سیکورٹی اہلکارفلیٹ کا دروازہ توڑ کراندر پہنچے تو ایک خاتون تشویشناک حالت میں موجود تھیں اور ان کے قریب ایک چاقو پڑا تھا۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر کے دم توڑ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات سے قبل فلیٹ سے جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں۔ میاں بیوی کے درمیان متعدد مسائل پر اختلافات تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔