- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
فلم ’سپر پنجابی‘ کے ٹریلراورگانوں کی لانچنگ تقریب، شوبز ستاروں کی شرکت

فوٹو : فائل



لاہور: نئی فلم ’سپر پنجابی‘ کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ کا میلہ لاہور میں سجایا گیا جس محسن عباس، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی، نیئر اعجاز، ناصر ادیب، شہزاد رفیق سمیت نامور فنکاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، فلم 12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔
فلم پروڈیوسر صفدر ملک اور ڈائریکٹر ابو علیحہ کی ایکشن، رومانس اور کامیڈی پر مشتمل فلم ’سپر پنجابی‘ کا باقاعدہ ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ، ثنا، ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا، قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔
ٹریلر لانچنگ تقریب میں محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ، اعجاز کامران، افتخار ٹھاکر، ناصر چینوٹی، ابو علیحہ، صفدر ملک، ناصر ادیب، شہزاد رفیق، ذوالفقارمانا، ایوب خاور، نئیراعجاز، سلیم البیلا، گوگا پسوڑی، جرار رضوی، اچھی خان، زیڈ اے زلفی، آصف اقبال، سہیل ملک اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 860 اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے، ’سپر پنجابی‘ تفریح سے بھر پور فلم ہے جس دنیا بھر کے شائقین ضرور پسند کریں گے۔
ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور نیک تمنائیں صفدر ملک کے ساتھ ہیں۔
رائٹر ناصر ادیب نے بتایا کہ میری دعا ہے فلم اچھا بزنس کرے، صفدر ملک جب بھی فلم شروع کرتے ہیں جوان ہوجاتے ہیں۔
کامیڈین آصف اقبال کا کہنا تھا کہ افتخار ٹھاکر ہمارے اسٹیج کا ہیرا ہے، ہم نے انہیں فلم انڈسٹری کو دے دیا ہے اب ان کا فرض بنتا ہے وہ ان کا خیال رکھے۔
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار مانا نے کہا کہ ملک صفدر فلم انڈسٹری کے بہترین پروڈیوسر ہیں۔
اداکار ناصر چینوٹی نے کہا کہ مل کر چلنے سے فلم انڈسٹری ترقی کرے گی، کوئی بھی پراجیکٹ شروع کرے آپ سب جڑ جائیں۔
نئیر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت ڈانوں ڈول ہے، اللہ کرے ’سپر پنجابی‘ سپر ہٹ ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔