- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال،تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
منی پور ہنگامہ آرائی، بھارتی فورسز کو شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

فوٹو انٹرنیٹ
نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم ہے. مودی سرکار نے پولیس کو شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کردیا۔
بھارت کے علاقے منی پور کے حالات سنگین اور قابو سے باہر ہو گئے ہیں، زرائع کے مطابق منی پور میں بھارتی فورسز کی کاروائیاں ریاستی دہشتگردی قرار دی گئی ہیں، کشیدہ صورتحال کے باعث منی پور کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے جبکہ مکینوں نے صورت حال کو مقبوضہ کشمیر سے تشبیہ دی ہے۔
منی پور میں اب تک سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کردیا گیا ہے جبکہ حکومت نے اب پولیس اور فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مار دے۔
نذرِ آتش کئے جانے والے گھروں میں بیشتر افراد کے زندہ جھلس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ منی پور میں اب تک 60 سے زائد افراد درندگی کی بھینٹ چڑھ کر بھارتی سیکیورٹی اور کمانڈو فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف مشتعل افراد کے ہاتھوں بھارتی 204 کمانڈو بٹالین کا چونکھولن ہاؤکپ نامی کمانڈو ہلاک ہوگیا۔
گذشتہ کئی روز سے منی پور اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ منی پور کی ریاست میں شہریوں کی نسل کشی کو منظم طریقے سے کرنے کیلئے ٹرین سروس بھی معطل ہے عام شہریوں اور انکے پورے پورے خاندانوں کی نسل کشی کیلئےاب تک مودی سرکار کی ہدایات پر 10 ہزار سے زائد فوجی اور پیرا ملٹری کے دستے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن صورتحال پھر بھی قابو سے باہر ہے۔
مُودی سرکار کی بہیمانہ ظلم و زیادتی نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا. مُودی کی کشمیر اور اب ہندوستان کی ریاست منی پور میں ظلم و زیادتی پر عالمی خاموش ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رویے کی مذمت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔