- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
’راک اسٹار‘ کا مرکزی کردار پہلے جان ابراہام کو آفر ہوا، رنبیر کپور کا انکشاف

فوٹو : فائل
ممبئی: بالی وڈ بلاک بسٹر فلم ’راک اسٹار‘ رنبیر کپور کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس فلم کا کردار سب سے پہلے جان ابراہام کو پیش کیا گیا تھا۔
اپنے مداحوں سے ایک غیر رسمی گفتگو میں رنبیر کپور نے بتایا کہ ڈائریکٹر امتیاز علی نے جب ان سے فلم کیلئے رابطہ کیا تو وہ ’راک اسٹار‘ نہیں تھی بلکہ مارکیٹنگ پر ایک فلم تھی۔
رنبیر کپور نے بتایا کہ ہمیں علم ہوا کہ جان ابراہام ’راک اسٹار‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن پھر کچھ عرصے بعد پروجیکٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے امتیاز علی سے ’راک اسٹار‘ کے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ فلم کا رائٹر، فلم کو خود ڈائریکٹ اور اس میں اداکاری کرنا چاہتا ہے، اسی لئے اس پروجیکٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ بعد امتیاز علی نے مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے فلم کے رائٹر سے بات کرلی ہے اور اب ’راک اسٹار‘ میں مرکزی کردار میں ادا کروں گا۔
’راک اسٹار‘ کو ابتدائی طور پر چند ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن باالآخر یہ رنبیر کپور کے کیریئر کی بڑی فلم بن گئی اور اس میں اداکاری پر انہوں نے اپنا پہلا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔