اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی

بزنس رپورٹر  ہفتہ 6 مئ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: ہفتے کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی۔ 

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 289 روپے کی سطح سے کم ہوکر287روپے  رہی جبکہ  دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 3 روپے کی کمی سے 315روپے پرآگئی۔

علاوہ ازیں برطانوی پاؤ نڈ کی قیمت فروخت 361 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 76 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 78روپے رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔