پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا، وزیراعظم

 ہفتہ 6 مئ 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیکس نے نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، ثاقب نثار منصوبے کے تحت دن رات سوموٹو لیتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  نوازشریف کوجھوٹےاور بے بنیاد الزامات لگا کر نااہل کیا گیا اور سازش کےتحت2018 میں عمران خان کوملک پرمسلط کیاگیا، جس کے بعد ملک کی زبوں حالی کا سفر شروع ہوا۔ نوازشریف کو منظرنامےسے ہٹانے کے لیے ملک کا نقصان کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کا انعقاد بھی آئینی تقاضہ ہے، پارلیمنٹ سےقانون سازی کا اختیارکوئی نہیں چھین سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔