- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں باہمی تعاون پر گفتگو
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
- ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف
- اس بچے کا خیال رکھیے
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات کے لیے 434 امیدوار میدان میں ہیں (فوٹو: فائل)
کراچی: غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل ہوا، پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع
مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات کے لیے 434 امیدوار میدان میں ہیں، کراچی ڈویژن کی 11 یو سی چیئرمین وائس چیئرمین اور وارڈ ممبر کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
واضح رہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار میدان میں ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔
کراچی ضمنی بلدیاتی الیکشن
پیپلز پارٹی
غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر میدان مارلیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 98 ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لیاری ضلع جنوبی کی یوسی 2 بہار کالونی اور یوسی 8 مومن آباد ضلع غربی میں فتح حاصل کرلی۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے ضلع کیماڑی کی یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن اور ضلع کورنگی یوسی نمبر 2، ضلع وسطی یوسی 13 نیو کراچی بھی جیت لی۔
جماعت اسلامی
جماعت اسلامی نے چیئرمین وائس چیئرمین کی 4 سیٹوں پر فتح حاصل کی، سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے ممبران کی تعداد 86 ہوگئی۔
یوسی 3 شاہ فیصل ٹاون پر جماعت اسلامی کے چیئرمین وائس چیئرمین 3412 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 6 میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے 4055 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) 7، جے یو آئی 3، ٹی ایل پی 1 اور آزاد امیدوار کے پاس 1 نشست ہے جب کہ چیئرمین، وائس چیئرمین کی 8 نشستوں کے نتائج روکے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلیے خراج تحسین
دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ کے 24 اضلاع کی مختلف یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد اور امن وامان کے حالات پر مکمل کنٹرول جیسے اقدامات/حکمت عملی پر سندھ پولیس کی مجموعی کارکردگی اور منظم کوششوں کو کامیابی سے سرانجام دینے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے شاباش دی ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی مجموعی کارکردگی اور پولیس سے مکمل تعاون کو بھی لائق ستائش و تعریف قرار دیا ہے۔
کورنگی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی
الیکشن کمیشن نے کورنگی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر خدابخش نے امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا۔
449 پولنگ اسٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھس
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ اسٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں، ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں ہے، 292 کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ضمنی انتخابات میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے جبکہ کراچی کے 7 اضلاع میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 168 ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے اور 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد اور یو سی 13 نیو کراچی بھی شامل، ضلع کورنگی میں یو سی 2، یو سی 3 شاہ لطیف ٹاؤن، یو سی 8 لانڈھی پر بھی انتخاب ہوا، ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد میں پولنگ ہوئی، ضلع جنوبی میں یو سی 2 اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 میں چیئرمین وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے 15 اضلاع کی 59 نشستوں پر دوبارہ بلدیاتی انتخابات؛ پیپلز پارٹی 39 پر کامیاب
جیکب آباد، کشمور اور شکار پور میں 1،1 نشست پر انتخاب ہوا، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں 2،2 نشستوں پر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری میں بھی 1،1 بلدیاتی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا جب کہ حیدرآباد 10 اور نوشہروفیروز میں 3 نشستوں پر، جامشورو 1، دادو 3، بدین 2، سجاول 2 اور ٹھٹھہ میں 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوا۔
کراچی میں کورنگی میں 5، ملیر 1 اور ضلع شرقی کراچی میں 6 نشستوں پر پولنگ ہوئی، جنوبی میں 1، غربی 3، وسطی 3 اور ضلع کیماڑی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوا۔
واضح رہے کہ مختلف کیٹگریز کی 27 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں، 3 بلدیاتی نشستوں پر کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔