- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں باہمی تعاون پر گفتگو
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
- ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف
- اس بچے کا خیال رکھیے
امریکا میں شاپنگ مال پر فائرنگ میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی

امریکا میں شاپنگ مال پر فائرنگ میں 8 افراد ہلاک؛ فوٹو: ٹوئٹر
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین کے ایک پُر رونق شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاہ لباس ملبوس جدید اسلحے سے لیس حملہ آور نے امریکی شہر الین کے شاپنگ مال میں اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں سیکڑوں افراد شاپنگ میں مصروف تھے۔
فائرنگ سے خوف زدہ ہوکر لوگ دوڑ پڑے۔ شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران کئی بچے اور خواتین کچلے جانے کے سبب شدید زخمی ہوگئے جب کہ گولیاں لگنے سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 2 نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
فائرنگ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گھیر لیا اور گرفتاری دینے کو کہا لیکن ملزم نے تیز دھار خنجر سے اہلکاروں پر حملی کردیا۔ اپنے دفاع میں پولیس نے گولی مار کر ملزم کو ہلاک کردیا۔
ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور تاحال واقعے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کسی بھی ترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں 2022 میں 45 ہزار جب کہ 2021 میں 49 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔