- اے ڈی بی نے تقریباً 66کروڑ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دیدی
- جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ ڈرا ہوگیا
- غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملے، ایک روز میں 110 شہید
- بیوی جب چاہے مہر مانگے شوہر ادائیگی کا پابند ہے، سپریم کورٹ
- ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ
- پی ایس ایل 9؛ کون سے 5 کھلاڑی کراچی کنگز کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے؟
- 500 ملین ڈالرکی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے راہ ہموار
- کرکرا کھانا وزن کم کرنے میں مددگار قرار
- سجاوٹ کے طور پر گھر میں رکھے ’’بم‘‘ نے ڈسپوزل اسکواڈ کو متحرک کردیا
- واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام پر شیئر کرنے کیلیے فیچر پر کام جاری
- پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹادیا
- ’’ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہیں تھی‘‘ حارث نے نوٹس کا جواب دیدیا
- جامعہ کراچی میں آئی سی سی بی ایس کی ڈائریکٹر کے حکم پر یونیسکو چیئر کی تعمیر روک دی گئی
- اسلام آباد؛ سابق چیئرمین جھنگ سیداں بیٹے اورسیکیورٹی گارڈ سمیت قتل
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید،آئی ایس پی آر
- کراچی میں ڈکیتوں نے پولیس اہلکار کو بھی لوٹ لیا
- بھارت سے دبئی جانے والے مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی جی سندھ کا یوم ثقافت پر کراچی میں شرپسندی کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم
- کراچی؛ سوتیلے باپ نے بیٹے پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
- غلط کاموں سے روکنے پر بیٹے کا ماں پر مسجد میں بہیمانہ تشدد، ہاتھ پیر توڑ دیے
بجٹ سازی؛ آئی ایم ایف سے مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی

وزارتوں کے اخراجات،مکمل شدہ، جاری منصوبوں پرمبنی پارٹ ون فائنل کیا جا رہا،ذرائع۔ فوٹو فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ سازی بارے آئندہ ہفتے مشاورت شروع ہوگی جس میں آئی ایم ایف کو بجٹ بارے اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کی پاکستان میں موجود ٹیم سے گزشتہ ہفتے اگلے مالی سال کلئے بجٹ سازی پر ابتدائی ملاقات ہوئی جس میں بجٹ سازی کے ابتدائی خدوخال بارے آگاہ کیا گیا، وفاقی بجٹ کیلئے پارٹ ون تیاری کی حتمی مرحلے میں ہے، رواں مالی سال وزارتوں اور ڈویژنوں کے اخراجات،مکمل شدہ اور جاری منصوبوں سمیت دیگر تفصیلات کی روشنی میں پارٹ ون فائنل کیا جارہا ہے، جس میں حکومت کی کارکردگی پر مبنی تفصیلات شامل ہیں، اگلے مالی سال کے تخمینہ جات پر کام جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی پر آئی ایم ایف سے باضابطہ مشاورت آئندہ ہفتے شروع ہو گی جس میں آئی ایم ایف ٹیم کو بجٹ میں کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف؛ پیشگی اقدامات پورے کرنے کے حکومتی دعوے کی نفی، معاہدہ بجٹ سے مشروط
ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے تعین کیلئے معمول کی گروتھ بارے وزارت خزانہ سے آئندہ مالی سال کیلئے متوقع مہنگائی کی شرح اور جی ڈی پی کے تخمین جات سمیت دیگر تخمینہ جات کا انتظار ہے،ریونیو کی معمول کی گروتھ کیلئے مہنگائی کی شرح شرح کا تخمینہ بیس سے پچیس فیصد متوقع ہے، جی ڈی پی گروتھ تین سے ساڑھے تین فیصد متوقع ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ایف بی آر کو اگلے مالی سال کیلئے ٹئیکس وصولیوں کے اہداف کے تعین کیلئے واں مالی سال میں متوقع ریونیو بارے بھی اندازہ ہوجائیگا اور رواں مالیس ال کے دوران حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں کو بنیاد بنا کر اگلے مالی سال کے ریونیو گروتھ کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔