- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال،تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
پی اے سی؛ اہم شخصیات کو پلاٹس الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پیش

ججز کا ذکر نہیں، حاضر، ریٹائرڈ افسران و ملازمین کو 29ہزار پلاٹس دیے گئے۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: پی اے سی میں اہم شخصیات کو پلاٹس الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات کو پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں صدر، وزیراعظم، اعلی فوجی افسران اور وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو کوئی پلاٹ الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ حاضر سروس و ریٹائر سرکاری افسران و ملازمین کو 29ہزار سے زائد پلاٹس دئیے گئے۔ ججز کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار
سی ڈی اے کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دئیے جانے والے ریکارڈ کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز اور ہاؤسنگ منصوبوں میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے زریعے ریٹائرڈ اور سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 29 ہزار 531 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب سے زائد میں نیلام
گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سرکاری افسران کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور رہائشی منصوبوں میں 4968 گریڈ 18 اور 19کے افسران کو 6 ہزار 776 پلاٹس گریڈ 16 اور گریڈ 17 کے افسران کو 6 ہزار 650 پلاٹ، سگریڈ 10سے 15تک کے ملازمین کو3575پلاٹس جبکہ گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو 6862 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔