دیپیکا سے سوال پر رنبیر کپور صحافی پر برس پڑے؛ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 7 مئ 2023
دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں؛ فوٹو: فائل

دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں؛ فوٹو: فائل

ممبئی: سوال دیپیکا پڈوکون سے اور صحافی پر برس پڑے رنبیر کپور ۔۔ تو پھر دال میں کچھ کالا ضرور ہے اور کیوں نہ ہو کہ رنبیر کپور اور دیپیکا ماضی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہے ہیں تاہم یہ قربت کافی عرصے چلنے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔ 

سوشل میڈیا پر رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحافی دیپیکا پڈوکون سے ان کے گردن کے عقب پر بنے ٹیٹو سے متعلق سوال کرتا ہے۔

یہ ٹیٹو ’’آر -کے‘‘ یعنی رنبیر کپور کے نام کے پہلے حروف پر مشتمل ہے۔ اس غیر متوقع سوال پر دیپیکا مسکرا اُٹھیں اور ابھی جواب دینے ہی والی تھیں کہ ساتھ بیٹھے رنبیر کپور نے مائیک تھام کر میدان سنبھال لیا۔

رنبیر کپور نے کہا کہ یہ انتہائی کمال کا بے ہودہ سوال ہے۔ یہ ٹیٹو دیپیکا نے فلم کی پروموشن کے لیے نہیں بنوایا تھا۔ اس لیے یہ سوال غیرمناسب اور احمقانہ ہے۔ فلم پر بات کریں۔

یہ ویڈیو فلم ’’ یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کی پروموشن کی ہے جب دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔