لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی ژوب دھناسر کی سڑک بحال کردی گئی

ویب ڈیسک  اتوار 7 مئ 2023
ژوب ڈی آئی خان سیکشن N-50 پر دھناسر کے مقام پر 60 سے 80 میٹر تک شاہراہ بلاک ہوگئی تھی (فوٹو : فائل)

ژوب ڈی آئی خان سیکشن N-50 پر دھناسر کے مقام پر 60 سے 80 میٹر تک شاہراہ بلاک ہوگئی تھی (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہونے والی ژوب دھناسر شاہراہ کو بحال کردیا۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق بلوچستان میں ژوب دھناسر سیکشن، N-50 پر دھناسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑک بحال کردی گئی، این ایچ اے کے عملے نے رات بھر میں ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کو ہٹا کر بند سڑک کو کھول دیا اب ژوب دھناسر سیکشن اس وقت ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بحال ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر مواصلات اسد محمود اور سیکریٹری مواصلات وچئیرمین کیپٹن (ر) خرم آغا نے این 50 شاہراہِ فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی تھی، این ایچ اے ویسٹ زون کوئٹہ شاہد احسان، عملے اور بھاری مشینری سمیت لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر رات بھر موجود رہے۔

این ایچ اے کے مطابق قومی شاہراہ ژوب ڈی آئی خان سیکشن N-50 پر دھناسر کے مقام پر 384 سے 385 کلومیٹر کے درمیان بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس نے تقریباً 60 سے 80 میٹر تک شاہراہ کو بلاک کردیا تھا تاہم وہ وہاں ٹریفک کی روانی بحال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔