سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کی مرکزی ملزمہ گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 7 مئ 2023
(فوٹو : پولیس)

(فوٹو : پولیس)

 راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کار ظاہر کرکے شہریوں سے رقم ہتھیانے والے گینگ کی مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ سے شہری سے ہتھیائی گئی چار لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمہ نے دو ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیائی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے خود کو لیڈی سب انسپکٹر ظاہر کر کے چیکنگ کے بہانے شہری کی گاڑی روکی تھی، گینگ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ملزمہ کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش پیش کی ہے اور کہا ہے کہ گرفتار ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔