- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
عالمی ادارہِ خوراک نے فلسطینیوں کی امداد معطل کردی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2479334-capture-1683486743-932-640x480.png)
[فائل-فوٹو]
مقبوضہ بیت المقدس: عالمی ادارہِ خوراک ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) فنڈز کی شدید کمی کی وجہ سے اگلے ماہ 2 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی امداد معطل کر دے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلسطینی خطوں کے لیے ڈبلیو ایف پی کے ڈائریکٹر سمیر عبدالجبیر نے کہا کہ فنڈنگ کی شدید قلت کے باعث ادارہ محدود وسائل میں اضافے کیلئے فلسطینیوں کی خوراک کی امداد روک رہا ہے۔
ڈبلیو ایف پی اگلے ماہ جون سے 2 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی خوراک کی امداد معطل کرنا شروع کردے گا جو کہ ادارے کی موجودہ امدادی خوراک کا مجموعی 60 فیصد ہے۔ غذائی قلت سے سب سے زیادہ متاثر خاندان غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہیں جہاں خوراک کے عدم تحفظ اور غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
ڈبلیو ایف پی فلسطینیوں کو 10.30 ڈالر کا ماہانہ واؤچر اور کھانا فراہم کرتا ہے تاہم اگلے ماہ امدادی خوراک کی معطلی سے یہ دونوں پروگرامز بند ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اور اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق غزہ، جو کہ 2007 سے حماس گروپ کے زیرِ انتظام ہے 2 لاکھ 30 ہزار فلسطینیوں کا گھر ہے جن میں سے 45 فیصد بے روزگار ہیں اور 80 فیصد کا انحصار بین الاقوامی امداد پر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔