- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
خلانوردوں کے زیرِ استعمال نوٹ بک، اب آپ کی دسترس میں

خلائی ٹیکنالوجی کےتحت تیارکردہ ایسنٹ نوٹ بک اب آپ بھی خرید سکتے ہیں۔ فوٹو: کک اسٹارٹر ویب سائٹ
کیلفورنیا: اگرآپ جلنے، پھٹنے سے بالکل محفوظ نوٹ بک چاہتے ہیں تو ایک کمپنی نے اسے تیار کیا ہے۔ عین یہی نوٹ بک خلانورد خرد ثقلی (مائیکروگریویٹی) ماحول میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
نوٹ بک کا بیرونی حصہ کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے جس پر آگ کا شعلہ، پانی، تیل اور دیگر اشیا اثر نہیں کرتیں۔ اپنی سختی کی بنا پر اسے پھاڑنا اور کاٹنا محال ہے۔ اندر کے صٖفحات پتھریلے کاغذ سے بنائے گئے ہیں جن پرآپ بارش میں بھی نوٹس لے سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ایک خوبصورت پین فراہم کیا گیا ہے جو طیارہ سازی میں استعمال ہونے والے ایلومینیئم سے ڈھالا گیا ہے۔ ناسا کی جانب سے تجویز کردہ روشنائی کی نلکی اس میں ڈالی گئی ہے۔ اس ریفل کی بدولت پین بہت عرصے تک لکھتا رہتا ہے اور اسے بار بار تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ ناسا کے ماہرین نے روشنائی کی ریفل کو فشر اسپیس کارٹریج کا نام دیا ہے۔
نوٹ بک اور قلم کو ’ایسینٹ‘ کا نام دیا گیا ہےجو دو سائز میں دستیاب ہیں۔ جیسے ہی آپ پین کو نوٹ بک کی طرف کوائل میں رکھتے ہیں تو وہ مقناطییس کی طرح چپک جاتا ہے اور باہر نہیں گرتا۔ کمپنی کے مطابق اس کے اندر تھکسوٹروپک روشنائی ڈالی گئی ہے جو عام بال پوائنٹ پین کے مقابلے میں کئی گنا زائد عرصے تک چلتی ہے۔
اپنے ڈیزائن کی بدولت آپ پوری نوٹ بک کو پانی کی بالٹی میں ڈبوکر بھی اس پر لکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ 250 درجے فیرن ہائیٹ سے لے کر منفی 30 فیرن ہائیٹ تک کے سرد ترین ماحول میں بھی اسے لکھا جاسکتا ہے۔
ستمبر 2023 سے اس کی فروخت شروع ہوگی اور تعارفی قیمت 26 برطانوی پونڈ ہے جو 9000 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔