- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
- ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ
- جو لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، آصف زرداری
- ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو
- پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی انجو بھارت پہنچ گئیں
- اردو یونیورسٹی؛ ڈیڑھ سال بعد مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کیلیے کارروائی شروع
- راولپنڈی: والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار
ون ڈے سیریز؛ فخر زمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا

بابراعظم کے 276 رنز، حارث رؤف کے 9 شکار، شاہین آفریدی کی 8 وکٹیں (فوٹو: پی سی بی)
کراچی: نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں فخر زمان نے میلہ لوٹ لیا، وہ 363 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔
نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کی تکمیل پر پاکستانی اوپنر فخرزمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا، انھوں نے 5 مواقع ملنے پر ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 90.75 کی اوسط پائی،180 ناٹ آؤٹ ان کی بہترین کاوش شمار ہوئے، انھوں نے سیریز میں لگاتار دو سنچریاں جڑیں۔
کپتان بابراعظم سیریز کے آخری اور کیریئر کے سنچری ون ڈے میچ میں صرف ایک رن بناکر میدان بدر ہوئے، انھوں نے مجموعی طور پر 276 رنز بنائے، ان کی بہترین کاوش 107 رنز رہی۔ امام الحق نے 3 میچز میں 174 رنز اپنے نام درج کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: کیویز کیخلاف سینچریاں؛ فخر رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 161 رنز جوڑے، آغا سلمان نے 5 میچز میں 4 بار بیٹنگ ملنے پر 153 رنز اپنے نام کیے، افتخار احمد 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شاداب خان نے 35 رنز جوڑے، عبداللہ شفیق 26، شاہین شاہ آفریدی 23 ، اسامہ میر 20، محمد نواز 19اور محمد حارث 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد
دوسری جانب بولنگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے سب سے زیادہ 9 وکٹیں اڑائیں، شاہین شاہ آفریدی نے 8 شکار کیے، محمد وسیم اور اسامہ میر نے 6، 6 پلیئرز کو میدان بدر کیا، نسیم شاہ اور ایڈم ملن نے 5،5 وکٹیں اڑائیں، شپلے نے 4 جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹیں لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔