کراچی، جعلی سفری دستاویزات پر یونان جانے والا مسافر گرفتار

ویب ڈیسک  پير 8 مئ 2023
فوٹو : ایف آئی اے

فوٹو : ایف آئی اے

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوسرے مسافر کے سفری دستاویزات پر یونان جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے۔ نوید احمد نامی مسافر فلائٹ نمبر TK709 سے یونان جا رہا تھا لیکن ملزم کا اصل نام رضوان علی اعوان ہے۔

ملزم کے قبضے سے نوید احمد کے نام سے سفری دستاویزات برآمد ہوئی جبکہ برآمد ہونے والی دستاویزات میں پاکستانی پاسپورٹ اور یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ بھی شامل ہے۔

ملزم نے 15 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے پاکستانی پاسپورٹ اور یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔