بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 شہری ہلاک

ویب ڈیسک  پير 8 مئ 2023
بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی اور طیارے کو گھر پر گرنے دیا؛ فوٹو: فائل

بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی اور طیارے کو گھر پر گرنے دیا؛ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2 خواتین ہلاک اور 4 زخمی افراد ہوگئے تھے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید ایک نے دم توڑ دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔ تینوں خواتین ہیں۔

India

بھارتی فضائیہ کے مگ طیاروں کو  حادثات کی بلند شرح کے باعث ’اڑتے ہوئے تابوت ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔

بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2010 تک 20 جبکہ 2003 سے لے کر2013 تک 38 مگ طیارے تباہ ہوئے۔ مگ طیارے تباہ ہونے کے واقعات میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔