اب فنکاروں کو انسٹاگرام کے فالورز کی تعداد دیکھ کر کام ملتا ہے، غنا علی

ویب ڈیسک  پير 8 مئ 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ غنا علی جلد اپنی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز کے مسائل پر بات کرتے ہوئے غنا علی کا کہنا تھا کہ اب اسکرین پر کون سا اداکار کتنا کام کرے گا یہ ان کے سوشل میڈیا فالوورز کو دیکھ کر طے کیا جانے لگا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب انسٹاگرام کے فالورز دیکھ کر اداکاروں کو کام ملتا ہے۔ مگر وہ  سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو نہیں ہیں اور بس اپنے کام سے متعلقہ پوسٹس کرتی ہیں۔

پاکستان کے ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے غنا کا کہنا تھا کہ آج کل ایک جیسے ڈرامے بن رہے ہیں مگر اب وہ ساس بہو کی کہانیوں میں کام نہیں کریں گی اور نہ ہی کوئی منفی کردار کریں گی۔

غنا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایک لمبا عرصہ اداکاری سے بریک لے کر اسکرین پر واپس تو آرہی ہیں مگر اس مرتبہ وہ اپنی شرائط پر کام کریں گی۔

غنا علی کی آنے والی فلم میں ان کے ساتھ مرحوم قوی خان اور عماد عرفانی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ تاخیر کا شکار فلم عید الاضحی پر سینما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔