- بھارت میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- غزہ پر عرب لیگ اجلاس نشستن برخواستن ہے، نگراں وزیر مذہبی امور
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
شیخ رشید کا کرغستان میں جلسہ یا کوئی کنسرٹ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

(فوٹو؛ شیخ رشید ٹوئٹر)
بشکیک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
شیخ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بشکیک کرغستان میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 7, 2023
تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو جعلی قرار دیئے جانے کے بعد اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
دراصل یہ ویڈیوز اور تصاویر بشکیک کرغستان کی ضرور ہیں مگر کسی عوامی جلسے یا عشایئے کی نہیں بلکہ ایک میوزیکل کنسرٹ کی ہیں۔
شیخ رشید سنگر بلال سعید اور گل پانڑا پشتو سنگر کے کنسرٹ میں جاکر تقریر کر کے اسکو جلسے کی شکل دے رہے ہی جو جھوٹ ہے یہ ایک کنسرٹ شو تھا۔ جس میں شیخ صاحب نے مائیک میں تقریر کر کے اسے جلسہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ https://t.co/pJS8OU1TJG pic.twitter.com/EfzMTHH31K — Expose Propaganda (@EPropoganda1) May 6, 2023
یہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور پشتو گلوکارہ گل پانڑا کا کنسرٹ تھا جہاں بڑی تعداد میں ان دونوں گلوکاروں کے مداح موجود تھے تاہم شیخ رشید نے اس کنسرٹ میں شرکت کی اور مائیک میں تقریر کر کے اسے جلسے کی شکل دے رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بشکیک کرغستان میں بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے pic.twitter.com/QY5z7xj0ed
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 6, 2023
شیخ رشید کے ٹوئٹر ہینڈل پر اس کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر کو پوسٹ کر کے اسے عوامی جلسہ اور بشکیک کرغستان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں دیا گیا عشائیہ قرار دیا جارہا ہے۔
میں بشکیک سے3روزہ دورےکےبعد پاکستان پہنچ چکاہوں جہاں پرمیں نےایک سٹیڈیم میں عظیم الشان تاریخی جلسےاورایک بہت بڑےپاکستانیوں کےعشائیےسےخطاب کیاآج سےآخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہےجس میں تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑےگی۔آئینی قانونی معاملات پرعدلیہ کی طرف سےفیصلہ عنقریب آکر رہےگا — Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 8, 2023
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سنگر بلال سعید کی انسٹاگرام ٹائم لائن پر اس کنسرٹ بارے تفصیل بھی موجود ہے pic.twitter.com/Yg5cv95s8I
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) May 6, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔