جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک  پير 8 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کل دس رکنی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلم بھوتانی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کرے گی۔

تحقیقات کے لیے اس اجلاس میں خصوصی کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس طے کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔