دبئی جانے والے کنٹینرسے ایک لاکھ 90 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

اسٹاف رپورٹر  پير 8 مئ 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر بیرون ملک بجھوائے جانے والے نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار اسمگل ہونے کی کوشش ناکام بنادی. 

ترجمان اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل(پی آئی سی ٹی) کراچی پورٹ پرخفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اے این ایف کے مطابق ایک مشتبہ کنٹینر کی تلاشی کے دوران نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی  جبکہ کنٹینر دبئی جارہا تھا۔

اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 190000 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئی، جن کو انتہائی مہارت کے ساتھ کنٹینر میں موجود مشینری اور دیگر فاضل پرزوں میں چھپایا گیا تھا۔

اے این ایف کے مطابق تحقیقات کے بعد کراچی کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔