ایلون مسک نے صحافتی اداروں کیلیے نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  پير 8 مئ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  واشنگٹن: سماجی روابط کی ویب سائٹر ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے نشریاتی اداروں یا صحافتی اداروں کو اپنا مواد صارفین کو فروخت کرنے کے لیے نئے فیچر متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔ 

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا کہ صحافتی اداروں کی کمائی میں اضافے کیلیے ’سبسکرپشن‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد صارفین کو نشریاتی اداروے کی خبروں، تبصروں، کالمز یا ویڈیوز تک رسائی کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔

اپنے فیصلے کے دفاع میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ صارفین جو ماہانہ سبسکرپشن نہیں کرتے اب انہیں ایک کلک پر آرٹیکل پڑھنے کے لیے زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی جو ان کی جیب پر بھاری پڑے گا۔  ایلون مسک نے کہا کہ یہ اقدام دونوں میڈیا اداروں اور عوام کے لیے بہتر ہوگا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔