- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
واٹس ایپ میں کال بلاک کرنے اور گروپ میسجز کی دو نئی سہولیات کا اضافہ

واٹس ایپ نے کال بلاک اور گروپ ایڈمن کو رپورٹ کرنے جیسے دو اہم فیچر متعارف کرادیئے ہیں۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: میٹا کمپنی بہت تیزی سے واٹس ایپ میں انتہائی مثبت تبدیلیا پیش کر رہی ہیں اور صرف چند دنوں کے اندر ہی دو اہم فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں ایک تو گروپ میسجنگ اور اس کی انتظامیہ سے متعلق ہیں تو دوم غیر ضروری اسپیم کال کو آسانی سے بلاک کرنا شامل ہے۔
واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن 2.23.10.8 میں کسی گروپ میں ہونے کی صورت میں کسی رکن سےنامناسب پیغام کی شکایت براہِ راست گروپ ایڈمن سے کی جاسکے گی۔ اسے فیس بک اور یوٹیوب کی طرح ہی ’رپورٹ‘ کرنے کا نام دیا گیا ہے۔
اس کے لیے اب پیغام پر ٹیپ کرکے ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے رپورٹ منتخب کرکے اپنا پیغام ایڈمن تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
اس آپشن کا مقصد گروپ کو دل آزاری سے پاک اور گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔
دوسری جانب ایک اور اہم تبدیلی کے تحت صارفین نچلی (باٹم) نیوی گیشن بار ایک آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ پر غیرضروری فون کال اور نمبر کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔ یہ آپشن بھی پہلے اینڈروئڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اس اہم سہولت کو فی الحال بی ٹا ٹیسٹر آزمارہے ہیں۔ اس کے لیے یوزرانٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور نیوی گیشن بار کو نیچے پہنچا کر اس میں یہ آپشن شامل کیا گیا ہے۔
یہ سہولت واٹس ایپ بی ٹا کے ورژن 2.23.10.7 میں پیش کی گئی ہے۔ اس کے لیے سیٹنگ میں جاکر پرائیوٹ مینو میں جاکر اسپیم فون نمبروں کو خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ نمبر کال لاگ میں نمودار ہوتے رہیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔