- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
پاکستان میں ہر سال 3 لاکھ افراد سگریٹ نوشی سے مرتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

پاکستان میں ہر روز 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریبا 337,500 افراد جبکہ دنیا میں لگ بھگ 80 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر روز تقریباً 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں ، پاکستان میں تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے صحت کی سہولیات پر 620 ارب روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔
تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھاکر نوجوانوں میں تمباکو نوشی کی شروعات کو روکاجا سکتا ہے،سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ تمباکو نوشی میں کمی کا باعث بنے گا، سگریٹ پر ٹیکسوں میں حالیہ اضافے سے یہ رجحان تبدیل ہو جائے گا۔
حالیہ جاری تحقیقاتی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی دنیا کے سب سے بڑے صحت کے مسائل میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی جلد ترک کرنے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ ممکن
حکومت نے فروری میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی(ایف ای ڈی) میں اضافہ کیا تاکہ اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس کی آمدنی میں اضافہ ہو، لیکن ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیاں اسے واپس لینے کے لیے لابنگ کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تمباکو مخالف کارکنوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ خاص طور پر نوجوانوں میں ان کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا سکے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تمباکو نوشی کئی دہائیوں سے صحت کا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔
پوری 20ویں صدی میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے تقریبا 100 ملین لوگ قبل از وقت مر گئے، جن میں سے زیادہ تر امیر ممالک میں تھے پاکستان جیسے کم سے درمیانی آمدنی والے ممالک میں بڑھ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔