کراچی میں عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

اسٹاف رپورٹر  منگل 9 مئ 2023
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ فوٹو:فائل

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ فوٹو:فائل

  کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہریوں نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگانا شروع کر دی .

وارداتوں سے عاجز شہریوں نے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا ۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو بی شاہ جی ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا موقع پر موجود افراد نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ،

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 22 سالہ محمد عظمت کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جسے ہاتھ پر گولی لگی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔