سندھ ہائیکورٹ؛ ایم کیو ایم رہنما کی درخواست پر انکے انتقال کے بعد فیصلہ

کورٹ رپورٹر  منگل 9 مئ 2023
رکن الدین تاج کو 2016 میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا: فوٹو:سوشل میڈیا

رکن الدین تاج کو 2016 میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا: فوٹو:سوشل میڈیا

  کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما رکن الدین تاج کی درخواست پر ان کے انتقال کے بعد فیصلہ آگیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف ایم کیو ایم کے رکن الدین تاج کی  درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جرنل سندھ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرانا بلدیاتی سیٹ اپ ختم ہوچکا ہے اس لیے درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تمام دستاویزات اور ریکارڈ عدالت میں پیش کی جاچکی ہیں۔

رکن الدین تاج کو 2016 میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ رکن الدین تاج کو ایم کیو ایم لندن کی حمایت کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ رکن الدین تاج 2 روز قبل بیرون ملک انتقال کرگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔