- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال،تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
عمران خان کی مداح ربیعہ کلثوم نے بلاول بھٹو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

ربیعہ کلثوم بلاول بھٹو کی مداح نکلیں؛ فوٹو: فائل
کراچی: ابھرتی ہوئی اداکارہ ربیعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی تھی اور اسلامو فوبیا سمیت کشمیر جیسے اہم مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا تھا۔
جس پر سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے بھی بلاول بھٹو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ربیعہ کلثوم ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ سیاست میں بھی دلچسپی لیتی ہیں اور گاہے بہ گاہے ملکی سیاست پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مداح بھی ہیں۔
سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ربیعہ کلثوم نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کی بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور بھارتی میڈیا کو لاجواب کرنے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں پیپلر پارٹی کی مداح نہیں لیکن بلاول بھٹو کی بھارت میں کی گئی پاکستان کی بھرپور نمائندگی کا اعتراف کرتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ بلاول بھٹو نے میرے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت سمیت عالمی سطح پر اسلاموفوبیا پر مؤقف بلا جھجھک اور بھرپور انداز سے ویسے پیش کیا جیسا ہر مسلمان اور پاکستانی چاہتا تھا۔
ربیعہ کلثوم نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان کے بعد کوئی تو ہے جو مسلمان ہونے اور اسلامو فوبیا کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اتنی دلکشی اور بھرپور انداز سے پیش کرنے سے نہیں ڈرتا۔ ربیعہ کلثوم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’اُن کی (بھارت) کانپائیں ٹانگ گئیں‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔