کراچی میں سمندری ہوائیں بند، پارہ 36 ڈگری سے تجاوز

اسٹاف رپورٹر  منگل 9 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: کراچی میں دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند ہونے سے  پارہ 36 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد رہا، ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ وسطی اوربالائی سندھ میں موسم گرم وخشک جبکہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہ سکتی ہے، اس دوران کراچی بلوچستان کی مغربی ہواؤں کے زیراثر رہے گا۔

ایک اورایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران سندھ سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی ہے، فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث 10 سے 13 مئی کے دوران درجہ حرارت تجاوزکرسکتا ہے۔

سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری جبکہ بالائی اوروسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔