- ڈاکٹر فوزیہ کی بہن عافیہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
- حکمراں شمالی کوریا خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے
- بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- بھارت میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- غزہ پر عرب لیگ اجلاس نشستن برخواستن ہے، نگراں وزیر مذہبی امور
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
ڈالر کی اڑان جاری، اوپن مارکیٹ میں 290 روپے کا ہوگیا

فوٹو: فائل
کراچی: آئی ایم ایف پیکیج میں تاخیر سے نادہندگی کے خدشات، سیاسی افق پر بڑھتی ہوئی غیریقینی سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 290روپے کی سطح پرآگئے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر اور عالمی بینک کی جانب سے مطلوبہ فنڈ کے اجرا کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے مشروط کیے جانے اور غیریقینی معاشی حالات کے باعث منگل کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔
ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک روپے 13 پیسے کے اضافے سے 284روپے 98 پیسے کی سطح پر بھی پہنچ گئے تھے، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 99 پیسے کے اضافے سے 284.84 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 2 روپے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف جون تک 3.5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فنانس گیپ کے خاتمے کا مطالبہ کررہا ہے جس کا انتظام نہ ہونے سے مالیاتی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر سے نادہندگی کے بادل بھی منڈلارہے ہیں اور یہ عوامل روپے کی تاریخ ساز تنزلی کا باعث بن رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔