نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، میٹرک بورڈ کراچی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

ویب ڈیسک  منگل 9 مئ 2023
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

  کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ناظم امتحانات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے تحت آج ہونے والے پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ناظم امتحانات کے مطابق آج صبح ساڑھے نوبجے بائیولوجی کا پرچہ ہوگا جبکہ دوپہر ڈھائی بجے میٹرک جنرل گروپ،انگلش کا پرچہ ہوگا۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔