- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواست منظور
- سلیکشن کمیٹی میں ’’فکسرز‘‘ کو شامل کرنے پر مداح بورڈ پر برس پڑے
- ایون فیلڈ ریفرنس ؛ نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری
- پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس کے چیئرپرسن منتخب
- سائفر کیس: خصوصی عدالت کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنیکا عندیہ
اپنے جرنیلوں سے ہوشیار رہیں، روسی فوجی کمپنی کا پوٹن کو پیغام
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2480329-image-1683649340-796-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ماسکو: روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے روسی صدر ولادمیر پوٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی جنرلز پوٹنکو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر کے چیف کا یہ بیان فوجی کمپنی اور کریملن کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ یوگینی نے یوکرین کے جوابی کارروائی کیخلاف روس کی دفاعی صلاحیت پر بھی سوال اٹھایا،
پریگوزین نے کہا کہ روسی ریاست “ملک کا دفاع کرنے سے قاصر ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ روسی جنرل پوٹن کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج جنگ میں فرنٹ یونٹوں میں سے ایک دشمن کو پیٹ دکھا کر بھاگ گیا۔ یوگینی کا مطالبہ تھا کہ اسے ملک کیخلاف غداری کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور روسی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف والیری گیراسیموف سمیت ماسکو کے دیگر فوجی رہنماؤں کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران پریگوزین نے حکام کو وہ عہد بھی یاد دلایا جس میں وعدہ کیا گیا تھا اگر میدان جنگ میں ویگنر کی افواج کو ہتھیار بروقت فراہم نہیں کیے تو انہیں میدان جنگ سے واپس بلالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت برا ہورہا ہے، اگر یہ اسی طرح چلتا رہا تو ہم لڑنے کی صلاحیت کھودیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔