پاکستان میں بدھ کو ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ کردیے گئے

صفدر رضوی  منگل 9 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے بدھ کو پاکستان میں ہونے والے اے اور او لیول کے پرچے منسوخ کردیے ہیں۔

پرچوں کی منسوخی کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تاہم چونکہ پوری دنیا میں یہ پرچے کل معمول کے مطابق ہوں گے لہذا پاکستان میں  ان کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ پرچے پاکستان میں دوبارہ نہیں لیے جائیں گے۔

کیمبرج کے ترجمان کے مطابق کل بدھ کو پاکستان سمیت دنیا میں او لیول کا فزکس اور اے لیول کا ریاضی کا پرچہ ہونا تھا،  تاہم منسوخی کے سبب اب ان مضامین کے پرچوں کے نتائج کی ایوریج مارکنگ کی جائے گی اوراسی مضمون کے دیے گئے دوسرے پرچوں کی بنیاد پر نتیجہ جاری ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔