- عبدالقدوس بزنجو کا ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
- کراچی میں نجی مال آتشزدگی کیس میں 5 اہم افراد گرفتار
- امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری پر فرد جرم عائد
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر چالیس فیصد اضافی ٹیکس وصولی کو معطل کردیا
- حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دو بچے جھلس کر زخمی
- انتخابات میں تاخیر کی خبروں پر الیکشن کمیشن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ
- کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ریٹائرڈ افسر کے گھر پر چھاپہ نما ڈکیتی
- پی ایس ایل 9 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی
- بمباری میں شہید ننھی پوتی کا دکھ مناتے دادا کی تباہ حال گھر آمد؛ ہر آنکھ نم
- ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ
- کراچی: صنعتی صارفین کیلیے بجلی تین روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
- دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی
- جسٹس (ر) مظہر عالم کمپیٹیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے چئیرمین مقرر
- جنگ کے بعد غزہ پر حماس کی حکومت نہیں رہنی چاہیے؛ یورپی کمیشن
- سولر پینل کی آڑ میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ذمہ دار 6 نجی بینک ہیں، ایف بی آر
- عام انتخابات؛ خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
- گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری
- زوم ویڈیو کے جسمانی اور ذہنی منفی اثرات
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم
اسرائیل کی غزہ پر بڑے حملے کی تیاری، قریبی یہودی آبادکاروں کو انخلا کا حکم
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2480366-fgazaax-1683652478-947-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
تل ابیب: غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے اب غزہ میں طویل مدتی حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی حلیوی نے غزہ میں 13 فلسطینیوں کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کے بعد سیکورٹی جائزے کے لیے اعلیٰ فوجی اور انٹیلی جنس رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے اسرائیلی حملے کیخلاف فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی قابض فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ میٹنگ میں مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کیخلاف ممکنہ پیش رفت اور اسرائیلی دفاعی فورسز کی تمام محاذوں پر تیاریوں اور اس کے ایکشن پلان پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دریں اثنا محصور غزہ میں لڑائی کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع کے باعث اسرائیلی حکومت نے قرب وجوار میں غیرقانونی اسرائیلی آبادیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کے مرکز اور جنوب میں شہریوں کیلئے بم سے محفوظ پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے مریضوں کو محفوظ مقامات میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔