- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
بدلتے بیکٹیریا کے لیے خود کو بدلنے والی اینٹی بایوٹکس تیار

کلک کیمسٹری کی بدولت بیکٹیریا کی مزاحمت پر خود کو بدلنے والی اینٹی بایوٹکس کے شاندار اثرات سامنے آئے ہیں۔ فوٹو: فائل
نیویارک: دنیا بھر میں امراض کے سامنے اینٹی بایوٹکس خود کو بدل کر ادویہ کو بےاثر کر رہی ہیں۔ اب نئی اقسام کی اینٹی بایوٹکس سے اس گھمبیر مسئلے کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جسے ہم ’ اینٹی بایوٹک مزاحمت (ریسسٹنس) کہتے ہیں۔
عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق دنیا بھر میں دسیوں لاکھوں افراد اینٹی بایوٹکس کی ناکارگی سے مر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے عالمی صحت کو درپیش 10 بڑے خطرات میں شامل کیا گیا ہے۔
وجہ یہ ہے کہ بیکٹیریا، وائرس اور جراثیم پر جب ایک ہی قسم کی اینٹی بایوٹک دوا استعمال کی جائے تو جراثیم خود کو بدل لیتے ہیں اور یوں دوائیں بے اثر ہوکر رہ جاتی ہیں۔
اب کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری (سی ایس ایچ ایل) کے پروفیسر جان موسیس اور ان کے ساتھیوں نے 2022 میں نوبیل انعام جیتنے والی ’کِلک کیمسٹری‘ کی بدولت ایک نئی اینٹی بایوٹک بنائی ہے۔ جس کےایٹم بدلتےتناظر میں مسلسل خود کو بدلتے رہتےہیں۔
پروفیسر جان نے ایک سال قبل دریافت شدہ ’بل ویلین‘ نامی سالمے (مالیکیول) کو دیکھا جس کےایٹم اپنی پوزیشن بدل سکتے ہیں۔
’بل ویلین‘ لاکھوں ممکنہ اشکال میں ڈھل سکتا ہے۔ اب ڈاکٹر جان نے اس میں وینکومائسن نامی اینٹی بایوٹکس کو شامل کیا۔ اور اس طرح ایک نئی اینٹی بایوٹکس سامنے آئی اور اسے ویکس نامی بھِڑ (موتھ) کے کیڑے (لاروا) پرآزمایا جو ایک مروجہ طریقہ بھی ہے۔
اس دوا کو کئی بار استعمال کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بیکٹیریا نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں دکھائی اور اس طرح کلک کیمسٹری کی افادیت سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے اسے ایک شاندار پیشرفت قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔