- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں باہمی تعاون پر گفتگو
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
- ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف
- اس بچے کا خیال رکھیے
وی آر ہیڈ سیٹ کے ساتھ حقیقی خوشبو کا احساس دلانے والا نظام

سائنسدانوں نے وی آر ہیڈسیٹ کے ساتھ خوشبو اور بو کے بخارات خارج کرنے والا ایک مؤثر نظام ایجاد کیا ہے۔ تصویر دی ورج ویب سائٹ
ہانگ کانگ: مجازی یا کمپیوٹر ماحول میں اسکرین پر دکھائی دینے والی شے کی بو یا خوشبو کو ظاہر کرنا ہمیشہ ہی محال رہا ہے۔ اب ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ورچول ریئلٹی ہیڈسیٹ کے لیے ناک کے پاس رہنے والا ایسی پٹی بنائی ہے جو دکھائی دینے والی شے کی بو خارج کرکے اسے مزید حقیقی بناسکتی ہے۔
نیچر کمیونکیشن میں شائع اس رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا ویئرایبل (پہنے جانے والی شے) ہے جو بہت ہی چھوٹا ہے۔ اسے ناک کےنیچے رکھا جاسکتا ہے۔ جس پر ایک نرم ماسک چڑھا ہے۔ ایک ماڈل دو طرح کی خوشبو اور دوسرا ماڈل 9 اقسام کی خوشبو یا کسی بو کو بناسکتا ہے۔
ان دونوں کے اندراصل شے ایک خوشبودار موم ہے جو مختلف درجہ حرارت پرمختلف خوشبوخارج کرتا ہے۔ یہ ایجاد سٹی یونیورسٹی ہانگ کانگ اور بائی ہانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے کی ہے۔
اس پیوند سے مختلف خوشبووں کے ملاپ سے 30 اقسام کی بو یا خوشبو پیدا کی جاسکتی ہے جن میں کچھ پھول، انناس، ادرک اور پین کیک کا احساسِ شامہ شامل ہے۔ اگرچہ آکیولس اور دیگر اقسام کے ہیڈسیٹ آواز، قدرتی منظر، سیمولیشن اور چھونے کا احساس دے سکتے ہیں تاہم اب تک خوشبو کا احساس اس میں شامل نہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک اہم ایجاد تصور کیا جارہا ہے۔
لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ یہ محض دکھاوے کی ایجاد نہیں بلکہ اس سے اروما تھراپی، بچوں کی تدریس، خوشبوؤں کی خریدوفروخت اور دیگر اہم کام بھی لیے جاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔