- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کو نیب راولپنڈی عدالت پہنچنے کی ہدایت

(فوٹو فائل)
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے قائدین اور جڑواں شہروں کے کارکنوں کو صبح نو بجے نیب راولپنڈی عدالت پہنچنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تمام قیادت اور اسلام آباد و پنڈی کے کارکنان صبح 9 بجے نیب عدالت راولپنڈی پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان اغواء کاروں کو پیغام دیں گے کہ ایسی حرکات سے یہ قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے، اس کے علاوہ باقی شہروں میں کارکنان اپنے لیڈر کی بازیابی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق قرار دیدی
دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت نے کارکنوں کو احتجاج ختم کر کے گھر جانے اور صبح اسلام آباد کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ جس پر کارکنان نے احتجاج ختم کردیا۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدر ملک واجد نے کہا کہ کارکنان گھر جاکر صبح کی تیاری کریں، ضلعی صدر عاطف خان کی ہدایت پر صبح ساڑھے سات بجے صوابی موٹر وے سروس ایریا سے قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے گرفتاری کے بعد کہا تھا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں طبی معائنے کے بعد بدھ کے روز نیب راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔