افواج کے خلاف بے بنیاد الزامات،جیو اور جنگ گروپ کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 23 اپريل 2014
جیو اورجنگ نے حامد میر پر حملے کے بعد پاکستان کی سلامتی کی ضامن آئی ایس آئی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے،درخواستگزار۔
فوٹو:فائل

جیو اورجنگ نے حامد میر پر حملے کے بعد پاکستان کی سلامتی کی ضامن آئی ایس آئی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے،درخواستگزار۔ فوٹو:فائل

لاہور: افواج پاکستان اورآئی ایس آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر جیو اور جنگ گروپ کا لائسنس منسوخ کرنے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست دائر کردی گئی۔

مبشر لقمان کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیو اورجنگ نے حامد میر پر حملے کے بعد پاکستان کی سلامتی کی ضامن آئی ایس آئی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جبکہ ابھی تک حامد میر پر حملے کی نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی اسکی تفتیش ہوئی بغیر ثبوت آئی ایس آئی جیسے حساس ادارے کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی۔ جیواورجنگ گروپ نے بین الاقوامی سازش کے تحت آئی ایس آئی کو بدنام کیا جو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔