- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
کور کمانڈر ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کا انکشاف

علی چوہدری اور چوہدری اعجاز کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی
لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے خود ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ثبوت بھی سامنے گئے۔ ویڈیو اور آڈیو میسیجز میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکھٹا ہونے اور پھر اُس پر ہونے والے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں۔
علی چوہدری اور چوہدری اعجاز کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں ہم نے پورے کور کمانڈر ہاؤس کو تباہ کر دیا ہے اور انکی داستان ختم کر دی ہے۔
’اکھٹے ہوکر کورکمانڈر ہاؤس جائیں‘ ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ گفتگو سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی پارٹی رہنما کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کی ہدایت دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں پہنچیں جہاں ایک خاتون کارکن نے انہیں مخاطب کر کے کہا کہ ’ڈاکٹر صاحبہ! یہاں کوئی بیٹھنا نہیں چاہتا اور سب کور کمانڈر ہاؤس جانا چاہتے ہیں‘۔
اس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ’ٹھیک ہے پھر سب اکھٹے ہوکر کور کمانڈر ہاؤس پہنچیں گے‘۔ اس ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کارکن عباد فاروق کو بھی دکھایا گیا جو دھرنے کے مقام سے پنجاب کے امیدواروں کو فوری طور مقام پر پہنچنے اور نہ آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنا ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا کہ ’تمام گروپوں میں میری آواز پہنچا دیں، میں ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کے ساتھ کور کمانڈر ہاؤس پہنچ چکا ہوں اور ہمارے ساتھ اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید بھی موجود ہیں، آج عمران خان کا امتحان ختم اور ہمارا شروع ہوا ہے۔
اپنے مبینہ آڈیو میں عباد نے یہ بھی کہا کہ ’ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے ہمیں واضح ہدایت دیں ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائیں گے اور اعجاز چوہدری نے بھی وعدہ کیا ہے کہ ہم رکیں گے نہیں، تمام پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کور کمانڈر کے گھر فوری طور پر پہنچیں۔
کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی رہنما اعجاز منہاس کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ’اب ہم گجر چوک واپس جائیں گے، ہمیں اب واپس جانا چاہیے لبرٹی پر بیٹھنا ہے یا یہاں (کور کمانڈر) ہاؤس رہنا ہے‘۔
اس پر اعجاز منہاس نے یاسمین راشد سے کہا کہ ’اُدھر سے پوچھیں نا‘۔ جس پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے استفسار کیا کہ ’کس سے پوچھوں‘۔
پھر اعجاز منہاس نے کہا کہ ’اگر بیٹھنا ہے اور اسے علامت کے طور پردکھانا ہے تو وہ زیادہ بہتر تھا جہاں بیٹھے ہوئے تھے، اب اگر وہاں سے اٹھ گئے ہیں تو پھر لبرٹی بہترین مقام ہے جہاں سکون ہے اور وہاں چاروں طرف سے عوام آتے ہیں، وہاں ہم بیٹھنے کے تمام انتظامات کرلیں گے، قالینیں بچھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’آپ نے جو کرنا تھا وہ ہوگیا اب واپس جانے دیں، آپ رات کو لوگوں کو اکھٹا کریں اور پُرامن طور پر لبرٹی میں دھرنا دینے کی کال میڈیا کے ذریعے دیں۔ اس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اوکے کہہ کر بات ختم کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔