- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
- نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے
- لاہور: میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد
- سندھ میں 10 سال بعد سال ختم ہونے سے قبل ہی کپاس کا پیداواری ہدف حاصل
- سوشل سیکیورٹی کی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، 50 کروڑ روپے کے واجبات وصول
- فرانس میں اللہ اکبر کہہ کر چاقو بردار شخص کا حملہ؛1 راہگیر ہلاک اور 2 زخمی
- اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 1 روز میں شہادتیں 700 ہوگئیں
- سڈنی میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر شاہین کا ردعمل سامنے آگیا
- واہگہ بارڈر پر ہونیوالی پریڈ کی نقل اتارنے والے پرائیویٹ بینڈ کی ویڈیو وائرل
- صوابی میں ورکرز کنونشن کا انعقاد: شیر افضل سمیت پی ٹی آئی کے قائدین پر مقدمہ درج
- ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ’’پچ‘‘ پر ملبہ ڈال دیا
- خصوصی افراد کو معاشی خودمختار بنا کر معیشت پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، ایکسپریس فورم
- سندھ، بار بار طلبی کے باوجود خیراتی اسپتال آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے گریزاں
- قرض دینے کا کارروبار، 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند
- سندھ حکومت؛ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا
- دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار شہید
- ’’وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا‘‘
- مائیکروفنانس بینکوں کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز
- راولپنڈی: آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار
12 گھنٹے سے سپریم کورٹ میں موجود فواد چوہدری باہر نکلتے ہی گرفتار

فوٹو فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے بدھ کی صبح سپریم کورٹ پہنچے تھے اور وہ گرفتاری کے خوف سے سارا دن سپریم کورٹ میں ہی موجود رہے اور پولیس باہر انکا انتظار کرتی رہی، رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جیسے ہی فواد چوہدری سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر نکلے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد میری گرفتاری کا بھی خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گرفتار
فواد چوہدری نے عمران خان کی اپیل کے ساتھ متفرق درخواست دائر کی جس میں لکھا تھا کہ میں نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے، 12 مئی کو میرا مقدمہ ہائیکورٹ میں مقرر ہے لہذا تب تک مجھے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
دریں اثنا پولیس اہلکاروں نے فواد چوہدری سے پریس روم میں ملاقات کی اور ان سے سپریم کورٹ سے باہر آنے کی درخواست کی جس پر فواد چوہدری نے پولیس کو ہائی کورٹ کا ضمانت پر مبنی حکمنامہ دکھایا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دیکھتے ہیں ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر عمل کراتی ہے یا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔