حکومت سندھ کا بند رکھے جانے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

عائشہ خان  بدھ 10 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: حکومت سندھ نے  زبردستی بند رکھے جانے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک  میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سندھ میں کچھ نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکول بند رکھے جس  کا  صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نوٹس لیا اور ان کی  ہدایت پر محمکہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق اگر نجی اسکول  زبردستی بند رکھے گئے  تو ان اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، تمام سرکاری و نجی اسکول حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں  کی انتظامیہ اسکولوں  کو معمول کے مطابق چلانے کی پابند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔