- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
مُٹاپے کا شکار لڑکوں میں بانجھ پن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2481006-aadeacaedc-1683737895-612-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ جن لڑکوں کا وزن معمول سے زیادہ ہوتا ہے، ان میں جوانی میں بانجھ پن کا خطرہ بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔
مردانہ بانجھ پن کا مطالعہ کرنے والے محققین نے 2 سے 18 سال کی عمر کے 268 لڑکوں کے طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا جس کے بعد انہیں وزن پر قابو پانے کے لیے سسلی کی یونیورسٹی آف کیٹینیا بھیج دیا گیا۔
یورپی جرنل آف اینڈو کرائنولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے لیے ماہرین نے خصیوں کے حجم، باڈی ماس انڈیکس اور انسولین کے خلاف مزاحمت پر ڈیٹا اکٹھا کیا۔ انہوں نے پایا کہ نارمل وزن والے لڑکوں میں خصیوں کا حجم نابالغ موٹے لڑکوں کے مقابلے میں 1.5 گنا زیادہ تھا۔
علاوہ زیں مطالعے میں شامل لڑکوں جن میں انسولین کی بھی عمومی سطح ہوتی ہے ان میں خصیوں کی مقدار 1.5 سے 2 گنا زیادہ تھی بنسبت ان لڑکوں کے جن میں انسولین کی مقدار زیادہ تھی جو اکثر ٹائپ 2 ذیابیطس سے منسلک ہوتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ خصیوں کا کم حجم جوانی میں نطفے کی ناقص پیداوار کا پیش خیمہ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تقریباً 48 ملین سے زائد جوڑے بانجھ پن کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ محققین نے کہا کہ مردانہ بانجھ پن تمام بانجھ پن کے کیسزکا تقریباً نصف ہے لیکن ان میں سے اکثر کی وجوہات کی نشاندہی کرنا ناممکن ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔