- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال،تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
منوج باجپائی نے رات کا کھانا کھانا کیوں چھوڑ دیا؟ اداکار نے وجہ بتادی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2481051-image-1683739004-915-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے روزمرہ کے معمولات اور کھانے کی عادات کے بارے میں چند باتیں شیئر کیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج باجپائی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا رات کا کھانا مکمل طور پر چھوڑدیا ہے اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنے دادا سے متاثر یوکر کیا۔ اداکار نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اس معمول کی پیروی کر رہے ہیں اور اپنی مجموعی صحت اور تندرستی کے لحاظ سے اس کے فوائد دیکھ چکے ہیں۔
منوج باجپائی سے جب پوچھا گیا کہ انہیں رات کا کھانا چھوڑے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ 13 سے 14 سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دادا بہت دبلے پتلے تھے اور ہمیشہ بہت فٹ رہتے تھے تو میں نے سوچا کہ اُن کے کھانے کے معمولات پر عمل کروں۔ پھر جب میں نے اس پر عمل شروع کیا تو وزن میرا تیزی سے گھٹنا شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معمول اپنانے کے بعد میں کافی توانا صحت مند محسوس کرنا شروع کردیا۔ یہی وہ وقت تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس پر قائم رہوں گا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد ہمارا باورچی خانہ ’غیر فعال‘ ہی رہتا ہے۔ کچن میں کھٹ پٹ ہونا شروع اُس وقت ہوتی ہے جب ہماری بیٹی ہاسٹل سے واپس آتی ہے۔
منوج باجپائی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر رات کا کھانا چھوڑنا اور اس پر قائم رہنا مشکل تھا۔ اپنی بھوک سے نمٹنے کے لیے انہوں نے پانی اور صحت بخش بسکٹ کھائے۔ اس طرز زندگی کے کئی فوائد ہیں جیسے کہ ذیابیطس، کولیسٹرول اور دل کی جیسی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔