- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں میں! امام الحق نے بابراعطم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
- ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ
عمران خان کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ملک ٹوٹ جائے گا،ایم کیو ایم پاکستان

فوٹو: ایکسپریس
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جب اس کے سربراہ نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگایا تو پوری جماعت نے ان سے لاتعلقی اختیار کرلی۔
اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بہادر آباد مرکز سے متصل پارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اہل کراچی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج میں شرکت نہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ 2018 میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج نیوٹرل نہیں ہوسکتی کیونکہ ملکی سلامتی و استحکام اس کی ذمے داری ہے ، عدلیہ کو قانون و انصاف کی سربلندی کیلیے نیوٹرل ہونا چاہیے۔
اس موقع پر سینیئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے جنرل فیصل نصیر سمیت ہر وہ جنرل ڈرٹی ہیری ہے جو ان کے لیے آر ٹی ایس نہیں بٹھا رہا اور جو ان کے لیے سینیٹ کا چئیرمین نہیں لا رہا۔
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ عمران خان ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف جو کچھ کر چکے ہیں اب اگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے احتجاج کا رخ سیاسی مخالفین کے بجائے قومی سلامتی کے اداروں کی جانب موڑ کر ملک دشمنی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔