بھارت میں امتحانی نتائج؛ دو دن میں 6 طلبا نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 مئ 2023
بھارت میں سالانہ 10 ہزار کے لگ بھگ طلبا خودکشی کرتے ہیں: فوٹو: فائل

بھارت میں سالانہ 10 ہزار کے لگ بھگ طلبا خودکشی کرتے ہیں: فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا اعلان کردیا جس میں کم نمبر حاصل کرنے پر دل برداشتہ ہوکر 6 طلبا نے خودکشی کرلی۔ 

بھارت میں تعلیمی نظام طلبا طلبا اپنے خوابوں کی دنیا کے بجائے موت وادی میں جا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ بھارت کا تعلیمی نظام طلبا پر ذہنی بوجھ اور دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ طلبا کے خودکشی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس کی تازہ مثال ریاست تلنگانہ میں 11 ویں اور 12 ویں جماعتوں کے نتائج کے بعد صرف دو دن میں 6 طلبا کی خودکشی کرنا ہے جب کہ 2 ہفتے قبل ایک اور بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے نتائج کے بعد بھی 9 طلبا نے خودکشی کی تھی۔

بھارتی پولیس کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں طلبا نے امتحانات میں ناکامی یا مطلوبہ گریڈز حاصل نہ کرنے پانے پر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں 12 ہزار 256 اور 2021 میں 13 ہزار 086 طلبا نے شرکت کی۔ زیادہ تر طلبا کی عمریں 18 برس سے کم تھیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔