- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے، بیرسٹر گوہر پارٹی نئے سربراہ منتخب
- جولائی تا نومبر؛ تجارتی خسارہ 33.59 فیصد کمی سے 9 ارب 37 کروڑ 80 ڈالر رہا
- الیکشن سے پہلے لاپتہ ساتھیوں کی واپسی ہوجائے گی، فاروق ستار
- 98 فیصد سے زائد ڈپازٹرز کو تحفظ فراہم کردیا، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن
- یو اے ای 10 روزمیں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریگا، قونصل جنرل
- گندم سبسڈی پر مذاکرات ناکام، گلگت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
- امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی
- آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دے دی
- میسی کی شرٹ کے لیے ریکارڈ بولی
- افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کیخلاف موثر کارروائیوں کی یقین دہانی کرا دی، دفتر خارجہ
- بلوچستان میں موسم کی شدت بڑھ گئی، کوئٹہ کا درجہ 1، قلات کا منفی 2 ریکارڈ
- نومبر میں مہنگائی نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، 29.2 فیصد رہی
- آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- کنسلٹنٹ ممبران کے پاس فیصلہ کرنے کا کوئی آزادانہ اختیار نہیں ہے، کرکٹ بورڈ
- سندھ ہائیکورٹ کا داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے 12 طلبہ کے داخلے بحال کرنے کا حکم
- قومی ٹی20 کپ؛ احمد شہزاد نے لگاتار چوتھی ففٹی بنا دی
- حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا
- کراچی سے جدہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام
- دنیا کے سب سے لمبے بالوں والی بھارتی خاتون
- نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا
علیزے شاہ اور عمران عباس شادی کرنے والے ہیں؟

(فائل فوٹو)
کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تیاری کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ وہ ابھی شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔
عمران عباس سے شادی کی قیاس آرائیوں سے متعلق کئے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہ جانے جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔
معروف ڈرامہ سیریل کی اداکارہ علیزے شاہ کو ماضی میں بہاولپور کے نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔
اس حوالے سے پوچھنے پر اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھی سُنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے سونے کی پیش کش کی گئی ہے مگر اُنہوں نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ وہ ابھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں پھیلائی جا چکی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔