گوجرانوالہ میں شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کو چھیڑنے والا پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

ویب ڈیسک  بدھ 23 اپريل 2014
ڈی آئی جی گوجرانوالہ کے دفتر میں تعنیات ہوں یہاں ایک کام سے آیا تھا کہ شہریوں نے  تشدد کا نشانہ بناڈالا، اہلکار احمد حسن  فوٹو؛ایکسپریس نیوز

ڈی آئی جی گوجرانوالہ کے دفتر میں تعنیات ہوں یہاں ایک کام سے آیا تھا کہ شہریوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا، اہلکار احمد حسن فوٹو؛ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: شراب کے نشے میں دھت ہو کر لڑکیوں کو چھیڑنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا شہریوں نے مار مار کر بھرکس نکال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی عمران کالونی میں کچا فتومند روڈ پر احمد حسن نامی پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہوکر کالج کی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا کہ اس دوران شہریوں کی جانب سے منع کرنے پر اس نے ہوائی فائرنگ کے ساتھ سنگین نتائج کی دھکیاں دی جس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اورپھر کیا تھا  انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورشرابی اہلکار کی ایسی درگت بنائی کہ اس کا نشہ ہی اتار ڈالا ۔

شہریوں کی جانب سے درگت بنائے جانے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کو حراست میں لے کر ٹی ٹی پستول بھی اس کے قبضے سے برآمد کرلی، دوسری جانب گرفتار پولیس اہلکا ر کا کہنا تھا وہ ڈی آئی جی گوجرانوالہ کے دفتر میں تعنیات ہے اور یہاں  کام سے آیا تھا کہ شہریوں نے بلاجواز  تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔