ٹام کروز اور شکھیرا کے درمیان عشق پروان چڑھنے لگا
ٹام کروز اور گلوکارہ کی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ وی آئی پی ایریا کے اندر گفتگو کررہے ہیں
شہرہ آفاق کولمبین گلوکار شھکیرا کی زندگی میں نیا عشق پروان چڑھنے لگا، گلوکارہ کچھ عرصہ قبل ہی 12 برس کی لمبی رفاقت کے بعد جیراڈ پک سے علیحدہ ہوئی ہیں اور اب وہ بالی وڈ سپراسٹار ٹام کروز کے ساتھ فارمولا ون میامی گرانڈ پرکس 2023 میں دیکھی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہالی وڈ اداکار ٹام کروز اور شھکیرا کے درمیان رومانس بڑھ رہا ہے اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
ٹام کروز اور گلوکارہ کی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ وی آئی پی ایریا کے اندر گفتگو کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی اداکار شھکیرا کے ساتھ اپنے رشتے کو بڑھانا چاہتے ہیں اور انہوں نے گلوکارہ کیلئے مبینہ طور پر گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔
کولمبین گلوکارہ اور ٹام کروز کی جانب سے اب تک اس تعلق کے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
شھکیرا اور جیراڈ کی بارہ سالہ رفاقت میں ان کے دو بچے شاشا اور میلان پیدا ہوئے اور گلوکارہ نے اپنے شوہر کو ایک لڑکی کے ساتھ افیئر پر چھوڑا تھا۔