عالیہ حمزہ بازیابی کیس لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو طلب کرلیا

پولیس یونیفارم میں اہلکاروں نے رات گئے گھر پر ریڈ کی اور اغواء کرکے لے گئے، وکیل


ویب ڈیسک May 12, 2023
پولیس یونیفارم میں اہلکاروں نے رات گئے گھر پر ریڈ کی اور اغواء کرکے لے گئے، وکیل

لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سی سی پی او لاہور کو 30 منٹ میں عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عالیہ حمزہ کے وکیل نے سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے بتایا کہ پولیس یونیفارم میں اہلکاروں نے رات گئے گھر پر ریڈ کی اور اغواء کرکے لے گئے، عدالت عالیہ حمزہ کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں